شہد کی اقسام سرسوں کا شہد / Wild Mustard Honey / Wild Forest Honey / Wild Flowers Honey Wild Flowers Honey سرسوں کا شہد جنگلی شہد بھی کہلاتا ہے. یہ موسم بہار کا شہد ہے, جنوری فروری اور مارچ کے مہینوں میں بکثرت پیدا ہوتا ہے، کیونکہ اس موسم میں سرسوں کے پھول پاۓ جاتے ہیں. یہ شہد پاکستان کے زرخیز میدانی علاقوں اور کم بلند پہاڑوں علاقوں میں پیدا ہوتا ہے. کم وقت کے لئے دستیاب ہوتا ہے اس لئے اتار کر جلد زخیرہ اور استعمال کر لیا جاتا ہے. سرسوں کا شہد سرسوں کے پھولوں کے رنگ کی طرح پیلے یا سنہرے رنگ کا ہوتا ہے, عموماً گاڑھا ہوتا ہے اور گلوکوز کی کثرت کی وجہ سے کافی میٹھا ہوتا ہے اور کم درجہ حرارت پر جلدی جم جاتا ہے. سرسوں کے شہد کا جم جانا اس کے سو فیصد خالص شہد ہونے کی علامت ہوتا ہے. سردی اور بہار کے موسم میں سرسوں کے شہد کا روزانہ استعمال سردی, نزلہ زکام اور اور گلے کی خرابی سے محفوظ رکھتا ہے. اس کے علاوہ اس کا باقاعدہ استعمال معدے کے مسائل حل کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے. آپ کی صحت و تندرستی کے لئے دعا گو! ارڈر کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کر...